پوری قوم قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، آرمی چیف

184

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒ کی بصیرت کے مطابق پرامن اور خوشحال پاکستان ہمارا مقصد ہے۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی پر جاری کردہ پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک خود مختار ریاست کے طور پر ابھرا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم سب مل کر قائد اعظم کا پرامن اور خوشحال پاکستان کا مقصد انشاء اللّٰہ حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں