پکنک منانے والے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

141

سمندر کنارے پکنک کی غرض سے جانے والی فیملی خوفناک حادثےکا شکار ہو گئی۔

آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں کار تیز رفتاری کے باعث 50 میٹر کی بلندی پر جاگری، جس کی زد میں آکر ماں شیر خوار بچے سمیت زخمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے دوران باپ اور بیٹا محفوظ رہے لیکن اپنی آنکھوں سے اپنی اہلیہ اور ایک سالہ بچے کو گاڑی کی زد میں آتا دیکھتے رہے۔

حادثے کے بعد کار سمندر میں جاگری جبکہ زد میں آنے والی خاتون کی ٹانگ ٹوٹی اور خوش قسمتی سے شیر خوار بچے کو معمولی زخم آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں