پیاز کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی پیاز کی قیمتیں 90 روپے فی کلو سے کم ہو کر40 روپے فی کلو ہو گئی ہے تا ہم مقامی کاشتکار حکومت کے ایران سے پیاز کے درآمد کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں پیاز کی فصل آتے ہی پیاز کی قیمتوں میں دن بہ دن کمی واقع ہوتی جارہی ہے کچھ دن قبل 90 روپے کلو فروخت ہونے والا پیاز اب 40 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔
مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال ہونے بارشوں کے باعث ان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب ان کی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوئی ہے تو حکومت کی جانب سے ایران سے پیاز برآمد کیا جارہا ہے جس کے باعث کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے نقصانات کاازالہ نہیں ہو پا رہا ہے۔