پیٹرول بحران، وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کیلئے 14دسمبر تک مہلت

پیٹرول بحران، وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کیلئے 14دسمبر تک مہلت 87

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کیلئے 14 دسمبر تک مہلت دیدی اوررپورٹ پبلک نہ کرنے کی صورت میں کمیشن کے سربراہ کوپیش ہونے کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت تک رپورٹ پبلک نہ کی توفریقین پیش ہونگے، عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں ہررپورٹ پبلک ہونی چاہئے پھرکیوں نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں