پی آئی بی میں بچی کے اغوا و قتل پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

159

گزشتہ روز پی آئی بی کالونی سے ملنے والی پانچ سالہ بچی کی لاش کی تدفین کردی گئی، تاہم بچی کے اغوا اور قتل پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، جبکہ پولیس نے قتل کے شبےمیں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کراچی کے علاقے پیر الٰہی بخش کالونی( پی آئی بی) کالونی سے گزشتہ روز ملنے والی پانچ سالہ بچی مروا کی لاش ملنے کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور پرانی سبزی منڈی والی سڑک پر دھرنا دیا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں رہائش پذیر باپ بیٹی کو شک کی بنیادپر گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کا دوسرا بیٹا فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مروا کو ایک روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور اسکی لاش پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔ تاہم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر پتا چلے گا جبکہ 5 سالہ مروہ کی تدفین موچھ کو قبرستان میں کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں