کراچی( نیٹ نیوز) پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں30میں سے 15ارکان بھی شریک نہیں ہوئے، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا، تاہم اجلاس میں بیشتر ارکان سندھ اسمبلی غیرحاضر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان ہیں، تاہم فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں 15ارکان بھی شریک نہیں ہوئے، جس کی وجہ پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں عہدوں کے حصول پر اختلافات اور گروپنگ ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
112