چاول سے فیس ماسک تیار کرنے کا طریقہ

چاول سے فیس ماسک تیار کرنے کا طریقہ 127

چاولوں کا پانی ہماری جلد کے لیے بےحد فائدے مند ہوتا ہے اور قدیم دور سے ہی لوگ اسے استعمال کرتے آرہے ہیں جبکہ جلد کے ماہرین بھی چاول کے آٹے اور پانی کو جلد کے لیے مؤثر قرار دیتے ہیں۔

آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد بھی حسین، خوبصورت اور چمکدار نظر آئے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں چاولوں سے تیار کردہ ایسا فیس ماسک جس کو لگانے سے آپ کی جلد ترو تازہ ہوجائے گی۔

چاول کا ماسک تیار کرنے کے لیے ایک بڑا چمچہ چاول کا پاؤڈر لیجیے، پھر اس میں ایک بڑا چمچہ بیسن اور ایک چٹکی ہلدی شامل کر لیجیے۔

ان تمام چیزوں کو یکجا کرنے کے بعد اس میں دودھ یا عرق گلاب ڈال کر اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے۔

مساج کرنے کے بعد اسے اپنے چہرے پر 15 سے 20 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔

جب ماسک خشک ہوجائے تو اسے دھو لیں، ایسا کرنے سے چہرہ ترو تازہ اور جلد بھی ملائم ہوجائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں