چینی روبوٹک خلائی جہاز نے چاند کی سطح سے نمونے لینا شروع کر دئیے

145

چین کے روبوٹک خلائی جہاز نے چاند کی سطح سے نمونے حاصل کرنا شروع کر دیے۔

چینی میڈیا کے مطابق خلائی جہاز نے چاند کی سطح پر ڈرلنگ کر کے چاند کی زمین کے نمونے حاصل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

خلائی جہاز چاند کی سطح سے دو کلوگرام کے نمونے جمع کرے گا، نمونے چاند کے اوشین آف اسٹورم والے علاقے سے حاصل کیے جائیں گے، جہاں پہلے کوئی نہیں گیا۔

چین کے خلائی جہاز نے گذشتہ روز چاند کی سرزمین پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔

چین کا یہ مشن کامیاب ہو گیا تو امریکا اور روس کے بعد چین چاند کے نمونے حاصل کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں