چین: سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے9 افراد ہلاک

106

چین کے صوبے ہیلونگجیانگ صوبے میں فریزر میں رکھا نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نوڈلز سوپ گھر پر تیار کیا گیا تھا اور ایک سال سے فریج میں رکھا تھا، فیملی ممبر نے سوپ فریج سے نکال کر تمام گھر والوں کو پلایا تو ان کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ فیملی کے دیگر 2 افراد دو روز قبل چل بسے۔

پولیس کے مطابق فیملی 12 افراد پر مشتمل تھی اہلخانہ کے دیگر 3 افراد نے سوپ بدذائقہ ہونے کی وجہ سے اسے پینے سے انکار کردیا تھا جس کے سبب ان کی زندگی بچ گئی۔

چینی ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ دنوں قومی انتباہ جاری کیا تھا جس میں شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خمیر شدہ آٹے سے کھانا بنانے یا کھانے سے پرہیز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں