چین: کورونا وائرس کی مقامی منتقلی ایک بار پھر رپورٹ، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع

107

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز رپورٹ ہونے لگے۔ شنگھائی سمیت تین شہروں میں ایسے کیسز سامنے آنے کے بعد بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس کا مرکز بننے والے چین کے شہر ووہان میں دو ماہ کے لاک ڈاؤن اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کرکے ہی وائرس پر قابو پایا گیا تھا۔

چین کے تین شہروں شنگھائی، تیانجن اور منزہولی میں مقامی منتقلی کے کیسز کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

مقامی منتقلی کے کیسز سامنے آنے پر چین میں وائرس کے دوبارہ لوٹنے کا رسک بھی بڑھ گیا ہے۔

اس سے قبل چین میں کورونا وائرس کا مرکز بننے والے شہر ووہان میں وبا کی پہلی لہر کے دوران دو ماہ سے زائد عرصے تک لاک ڈاون اور سخت پابندیاں عائد کرکے وبا پر قابو پایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں