ڈرائیور خوفناک حادثے میں کیسے محفوظ رہا؟

142

سعودی عرب میں ایک ٹریفک کے خوفناک حادثے میں ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہا جبکہ گاڑی کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں سعودی شہری معجزاتی طور موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے سبب گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثہ اس قدر ہولناک تھا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے کیونکہ گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی تاہم حادثے کے بعد ڈرائیور صحیح سلامت ہے اسے درمیانے درجے کی چوٹیں آئی تھیں جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے النور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں