ڈومیسٹک سیزن میں ذہنی طور پر پختہ کرکٹرز ہی کامیاب ہوں گے، محمد وسیم

132

پاکستان ڈومیسٹک ٹیم ناردرن کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد وسیم کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول میں ہونیوالے ڈومیسٹک سیزن میں وہی کرکٹر اور ٹیمیں کامیاب ہوں گی جو ذہنی طور پر پختہ ہوں گی۔

ملتان میں پی سی بی کے بائیو سیکیور زون سے جیو نیوز کو آن لائن انٹرویو میں محمد وسیم نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول اور خالی میدانوں میں کھیلنا پلیئرز کے لئے چیلنج ہوگا۔ کئی پلیئرز کافی عرصہ سے کرکٹ نہیں کھیلے تو تھوڑا بہت مسئلہ تو فطری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے دس روز قبل تیاری شروع کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال پلیئرز کی تکنیک بہتر کرنے پر نہیں بلکہ ان کی ذہنی طور پر مضبوط کرنے پر کام کررہے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ گراؤنڈ میں واپسی انجوائے کریں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ناردرن کی ٹیم نے پچھلے سیزن میں جیسا کھیلا اس کے بعد ٹیم سے توقعات بڑھ گئی ہیں، ایک سوال پر محمد وسیم نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو سیکنڈ الیون میں جگہ ملی اور اس نے جگہ چھوڑ دی تو یہ اسکا نقصان ہے، پلیئرز کو جہاں موقع ملے اس کا احترام کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں