”ڈونکی کنگ“ دوسری سالگرہ پر ”یونان“ پہنچ گئے

118

کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز“ اور ”طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز“ کے تعاون سے تخلیق کی گئی پاکستان کی سب سے بڑی اور ”جیو“ کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ اپنی دوسری سالگرہ کا جشن منانے یونان پہنچ گئی ہے۔ دُنیا کے کئی ممالک میں شائقین کا دِل جیتنے والی یہ بے مثال فلم اس ہفتے کے اختتام پر یونان میں 9 سے 90 برس کی عمر کے لوگوں کے چہروں پر خوب مسکراہٹیں بکھیرے گی اور وہاں مقیم بچے اور بڑے فلم کے مرکزی کردار ”ڈونکی راجا“ یعنی ”منگو“ کی شرارتوں سے خوب محظوظ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ”ڈونکی کنگ“ یونانی زبان میں ڈب کرکے ریلیز کی جارہی ہے جو یونانی سینما گھروں کی 65 اسکرینوں پر اپنا جلوہ دکھائے گی۔ پاکستانیوں کیلئے یہ ایک نیا اعزاز ہے کہ ”ڈونکی کنگ“ یونان میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ دوسری طرف فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ”ڈونکی کنگ“ یونان میں بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ اس سے قبل یہ فلم جنوبی کوریا، اسپین، ترکی، پیرو، کولمبیا اور ایکواڈور سمیت دیگر 12 مالک میں ریلیز کی جاچکی ہے۔ اس کے

علاوہ امریکااور برطانیہ میں مشہور ترین ڈیجیٹل پلیٹ فورم ”ایمیزون پرائم ویڈیو“ اور افریقا میں ”نیٹ فلکس“ پر بھی دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں