کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر بنگلے میں جا گھسا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہےو۔اقعے کی حاصل ہونے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں ساؤتھ سرکل ایونیو پر ایک آئل کمپنی کا ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا،بے قابو ٹینکر سڑک کے درمیان میں موجود گرین بیلٹ پر لگے درختوں کو روندتا، بنگلہ نمبر 19 بی کے دروازے اور دیوار کو توڑتا ہوا اندر لان میں گھس گیا،حادثے کے نتیجے میں بنگلے کی دیوار اور دروازہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے، لان کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ڈیفنس میں آئل ٹینکر بے قابو ہو کر بنگلے میں جا گھسا
![](https://www.dailyurdu.com/wp-content/uploads/2020/11/847511_7293724_29-Oil-Tanker_akhbar-700x320.jpg)