ہزاروں لڑکیوں کا کرش، بالی ووڈ کے ہینڈ سم اداکار کارتیک آریان نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو ایک دلچسپ انداز میں ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔
معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار کارتیک آریان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کالی شرٹ، کالی جینز، کالے رنگ کی جیکٹ اور کالے ہی رنگ کا ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’مانا کے کام کرنا ضروری ہے، پر ماسک بنا ہی اسی لیے ہے۔‘ اس کے آگےانہوں نے ایک ہنسنے والی ایموجی بھی بنائی ہے۔‘
کارتیک آریان نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ماسک پہن لو یار ، لے لو احتیاطی تدابیر۔‘اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کورونا اسپاٹ کرونا۔‘
ہر دل عزیز اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ساڑھے 7لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک خاتون انسٹا صارف نے کارتیک آریان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ میرے کرش ہیں۔‘
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیاپانڈے اور اداکارہ سارہ علی خان ایک پروگرام میں اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ کارتیک آریان کو پسند کرتی ہیں۔
دوسری جانب سےکارتیک آریان سے سوال پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور اننیا پانڈے میں سے انہیں کون پسند ہے؟ تو اس کا جواب انہوں نے نہایت سمجھداری سے دیا اور کہا کہ ’جن کا میں پسندیدہ ہوں۔‘