کافی کے کھیتوں کے درمیان سبز پُل عوام کی توجہ کا مرکز

142

سعودی عرب میں کافی کے کھیتوں کے درمیان سبز پُل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں الدائر گونری کے نواحی علاقے جبل آل نخیف میں واقع وادی العین میں کافی کے پودوں کے وسیع کھیت پائے جاتے ہیں۔

ان کھیتوں کے درمیان شہریوں کی آمد ورفت کے لیے لوہے کے رسوں سے ایک پل بنایا گیا ہے جس کا فرش بھی کافی کے کھیتوں کے رنگ کے مطابق سبز رکھا گیا ہے۔ یہ پُل وادی العین کے دونوں کناروں کو بھی آپس میں ملاتا ہے اور وادی کے علاقے میں یہ عوام اور خواص کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔

کافی کے کھیتوں کے درمیان سبز بریج عوام کی توجہ کا مرکز
اس کے اطراف میں کافی کے نئے اور بہت پرانے درخت بھی موجود ہیں۔ کافی کے کھیت کے مالک یحیی النخیفی نےمیڈیا کو اس معلق پل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پل کھیتوں کے درمیان واقع ہے، اس کے اطراف میں موجود کھیتوں میں کافی کے کم از کم پانچ ہزار درخت ہیں جن میں سے بعض صدیوں پرانے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں النخیفی نے کہا کہ معلق پُل کا منصوبہ دو ماہ قبل ان کے ذہن میں آیا۔ درختوں کے اُوپر بنائے جانے والے اس پُل نے پینوراما جیسے جادوئی منظر کو تخلیق کیا اور اس کے اُوپر سے گزرنے والے افراد اس منظر سے مبہوت ہو کر رہ جاتے ہیں۔

کافی کے کھیتوں کے درمیان سبز بریج عوام کی توجہ کا مرکز
پل کی لمبائی 52 میٹر ہے جو وادی العین کے ایک سے دوسرے کنارے کو ملاتا ہے۔ پُل کی تعمیر کا منصوبہ ماہرین کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کے فوائد و خطرات کو سامنے رکھنے کے بعد اس کا پلان تیار کیا گیا، اس کی تیاری میں مقامی شہریوں نے بھی مدد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں