لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
کبریٰ خان کو ہر جگہ اپنی بہن نظر آنے لگی
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا ہے وہ دماغی بیماری ’ہلیوسی نیشن‘ کا شکار ہو گئی ہیں، اُنہیں ہر جگہ اپنی بہن نظر آ نے لگ گئی ہیں۔
کبریٰ خان کے دن کی مصروفیات 20 سیکنڈز میں
لوگوں کو خود آئسولیشن اختیار کرنا چاہیے، کبریٰ خان
احتیاطی تدابیر اپنائیں ، آگے اللہ مالک ہے:کبریٰ خان
سجل علی نئے اداکاروں کیلئے مثال ہیں، کبریٰ خان
کبریٰ خان بہن کے ولیمے پر حسن جہاں بن گئیں
حُسنِ جہاں نے میری زندگی بدل دی، کبریٰ خان
کبریٰ خان کی جانب سے سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گھر کا شیشہ صاف کر رہی ہیں، سفید لباس میں ملبوس کبریٰ خان بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
کبریٰ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنی بہن کے ساتھ پیار جتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ جب آپ اپنی بہن کو بے حد یاد کر رہے ہوں تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ آپ کو ہر جگہ نظر آنے لگتی ہے۔‘
کبریٰ خان کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے کہ شیشہ تو وہ صاف کر رہی ہیں مگر شیشے میں بار بار اُ ن کی بہن بھی نظر آ رہی ہیں۔
کبریٰ خان کی پوسٹ پر پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ کبریٰ خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر اُنہیں اپنی بہن کی یاد ستانے لگی ہے۔