کراچی، ریچھ کے بچے کو 8 گھنٹے میں قدرتی ماحول فراہم کیا جائے

93

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں رکھے گئے ریچھ کے بچے رانو کو رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے چڑیا گھر انتظامیہ کو 8 گھنٹوں میں قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

کراچی چڑیا گھر میں برفانی ریچھ کے بچے رانو کو گرمی اور تنگ پنجرے میں رکھنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر ریچھ کی بدحال ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشعال خان و دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے 8 گھنٹوں میں ریچھ کے بچے کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ 2 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چڑیا گھر کی صورتحال ابتر ہے، کراچی یا اسلام آباد کے چڑیا گھر قید خانے ہیں۔ جہاں جانوروں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔۔ کے ایم سی کے پاس جانور رکھنے کے نہ تو وسائل ہیں اور ہی صلاحیت۔ چڑیا گھر کی یہ ابتر صورتحال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

درخواست گزار نے کراچی چڑیا گھر میں موجود جانوروں کو فطری ماحول اور مناسب دیکھ بھال کرنے اور ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی دینی کی استدعا کی ہے اور ریچھ کے بچے کو اسکے ماں باپ کے ساتھ اسکردو میں رکھنے کی استدعا کی گئی ہے

واضح رہے کہ درخواست کراچی کے 38 شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں