کراچی، ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی، ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ 48

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کی جانب سے ضلعی ہیلتھ افسران اور سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو بذریعہ خط احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

شہر قائد میں ممکنہ ہیٹ ویوز کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ نے تمام ضلعی ہیلتھ افسران اور سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو خط تحریر کیا ہے جس میں تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویوز کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

عملے کی چھٹیاں منسوخ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت ہیٹ ویوز کے لئے فوری طور پر خصوصی واڈز بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں