کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

64

سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے شہرِ قائد میں ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کی سفارش پر سندھ حکومت نے کراچی بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

صحافیوں، بزرگ خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں