کرکٹ بورڈ میں ان کو نوکری مل رہی ہے جن کا تعلق انگلینڈ سے رہا، انضمام

کرکٹ بورڈ میں ان کو نوکری مل رہی ہے جن کا تعلق انگلینڈ سے رہا، انضمام 123

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بورڈ میں ان کو نوکریاں مل رہی ہیں جن کا تعلق انگلینڈ سے رہا ہو۔

مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفے پر سابق چیف سلیکٹر کا بھی ردِ عمل آگیا۔

سابق چیف سلیکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدوں پر تقرری کے طریقہ کار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں زیادہ تر ان افراد کو ہی نوکری مل رہی ہے جن کا تعلق انگلینڈ سے رہا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نیا چیف سلیکٹر بھی وہ ہی ہوگا جس کو انگلینڈ میں کام کا تجربہ ہوگا۔

سابق چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ٹیم کی نئی مینجمنٹ میں موجود 10 میں سے 6 افراد کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں