کرکٹ جنوبی افریقہ کا چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

154

اسلام آباد پہنچنے والے چار رکنی وفد کی قیادت کرکٹ جنوبی افریقہ کے کرکٹ آپریشنز منیجر موکاش گیجر کر رہے ہیں۔

چار رکنی وفد میں اسٹیفن گریک، محمد زونید اور روری اسٹین بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان پہنچنے پر چار رکنی وفد کا کورونا وائرس 19 ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد وفد اسلام آباد میں اپنی سرگرمیاں شروع کرے گا، وفد کل راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی دیکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں