کسی نے گندی نظر لگادی ہے: صبا قمر

111

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا اپنی بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں کسی نے گندی نظر لگادی ہے۔

صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

ویڈیو بنانے والی خاتون اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ صبا آپ کو کیا ہوا ہے تو جواباً صبا قمر کہتی ہیں کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری لاحق تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

اب پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں