کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد شوہر نے کیا کہا؟

140

کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ اُن کی اس تاریخی جیت پر اُن کے شوہر ’ڈگلس ایمہوف‘ نے اہلیہ کی کامیابی پر اُن کے لیے ایک مبارک باد کی پوسٹ جاری کی ہے۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو روز قبل ڈگلس ایمہوف نے ایک فوٹو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کملا ہیرس کو گلے لگایا ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔‘

ڈگلس ایمہوف کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس پوسٹ کو اب تک تقریباً 5 لاکھ مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین بھی کمنٹ کر کے کملا ہیرس کوجیت کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

حال ہی میں امریکی نائب صدر منتخب ہونے والی کملا ہیرس نے بھی اپنے شوہر ڈگلس ایمہوف کی پوسٹ سے کچھ گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے ذریعے انہوں نے اپنے 12 ملین انسٹاگرام فالوورز کو اپنے شوہر سے باضابطہ طور پر متعارف کروایا تھا۔

دوسری جانب کملا ہیرس کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اُن سے اظہارِ محبت کیا اور کہا تھاکہ ’میڈم نائب صدر میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں