کراچی (اسٹاف رپوٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کرونا کی آڑ میں زبردستی دکانیں بند کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا صرف بہانہ ہے اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے، ملک کے دیگر حصوں میں رات دس بجے تک آزادانہ کاروبار ہورہا ہے جبکہ کراچی میں شام پانچ بجے سے ہی اہلکار مارکیٹوں میں پہنچ جاتے ہیں اور چھ بجے سے پہلے ہی دکانداروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کرونا کی وبا سے کسی کو انکار نہیں اور اس وبا کو روکنے کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کورونا کراچی میں شام چھ بجے پھیلتا اور دوسرے شہروں میں آدھی رات تک سویا رہتا ہے؟۔
کورونا صرف بہانہ، اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے، آفاق احمد
94