کورونا وائرس سے بھارتی اداکارہ کی موت

کورونا وائرس سے بھارتی اداکارہ کی موت 93

عالمی وبا ءکورونا وائرس کے باعث بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر جان کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ’دیویا بھٹنگر‘ ایک ہفتے سے کورونا وائرس سے لڑ رہی تھیں، طبیعت زیادہ بگڑنے پر اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

34 سالہ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر اُنہیں 26 نومبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اداکارہ دیویا بھٹنگر اسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو ’تیرا یار ہوں میں‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

انہوں نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس کے علاوہ اداکارہ دیویا بھٹنگر نےبھارتی ڈرامہ’سنسکار‘ اور ’اُڑان‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں