کورونا وائرس: وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن اتحاد پر کڑی تنقید

60

اسلام آباد میں پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر خوب تنقید کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے احتیاط ضروری ہے۔

دوران اجلاس ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، ایسے میں پی ڈی ایم کو جلسے بند کردینے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو صرف اپنا خیال ہے، اسے لوگوں کی فکر نہیں، جس طرح کورونا وائرس پھیل رہا ایسے میں احتیاط بہت ضروری ہوگئی ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ اپوزیشن اتحاد جتنے مرضی جلسے کرلے، این آر او نہیں ملے گا، ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں