کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کیا ہوگی؟

176

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی دوا ساز کمپنی کی جانب سے بنائی گئی کورونا ویکسین کی آزمائش کامیاب ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اس ویکسین کی ممکنہ قیمت 25 سے 37 ڈالر کے درمیان ہوگی۔

کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے تُرک نژاد جوڑے کے چرچے

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ امریکی فارما کمپنی ماڈرنا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اسٹیفن بینسل کا کہنا ہےکہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین کی قیمت پچیس سے سینتیس ڈالر کے درمیان ہوگی۔

کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ویکسین کو انجیکشن کی صورت میں استعمال میں لایا جائے گا اور یہ عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کے لیے مناسب قیمت ہے۔

اسٹیفن بینسل نے یہ بھی کہا کہ سپلائی کی مقدار کے مطابق فی خوراک کی قیمت الگ الگ ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں