کورونا وائرس کے دوران جاپان کا غیرملکیوں کیلئے بڑا اقدام

150

جاپان نے پانچ مختلف چیزوں کو کورونا وائرس کا معاون قرار دیتے ہوئے عوامی آگاہی مہم شروع کردی تاکہ کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ سے بروقت بچا جاسکے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلی ہوئی ہے تاہم کچھ ممالک اب بھی دوسری لہر کی لپیٹ میں آنے سے بچے ہوئے ہیں جن میں ایک جاپان بھی ہے اور جاپانی حکومت دوسری لہر سے بچنے کےلیے عوامی آگاہی مہم بڑھانے پر کام کررہی ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام کو پانچ طرح کی صورتحال کو انفیکشن کا خطرہ بڑھانے کا موجب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجود غیر ملکی باشندوں کو بھی معاونت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سماجی اجتماعات، شراب نوشی، کام کی جگہوں پر گھلنا ملنا، تمباکو نوشی اور تنگ جگہ پر مختلف افراد کا رہنا انفیکشن بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو غیر ملکیوں میں موجود انفیکشنز کے کلسٹرز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کورونا اور انفیکشن سے متعلق معلومات تک رسائی میں کس طرح مدد فراہم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں