کورونا وائرس کے شبے میں ڈیڑھ کروڑ نیولے تلف کرنے پر ڈنمارک وزیراعظم کی روتے ہوئے معذرت

90

کوپن ہیگن (اے ایف پی)کورونا وائرس، ڈیڑھ کروڑ سے زائد نیولے تلف کرنے پر ڈنمارک وزیراعظم نے معذرت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے افسردگی کے ساتھ کورونا وائرس کے بحران پر قابو نا پانے پر معذرت کی ہے جس کی وجہ سے فارمز پر لاکھوں کی تعداد میں نیولوں کو تلف کرنا پڑا۔ ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہا کہ انہیں معافی مانگتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ غلطیاں تو ہوئی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ غلطی نیولوں کی فارمنگ کرنے والوں کی نہیں ہے بلکہ یہ سب کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ نومبر کے آغاز میں ڈنمارک نے ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد نیولوں کو تلف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد گزشتہ ہفتے وزیر زراعت نے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں