کورونا پھیلنے کا خدشہ،ضلع وسطی کے تمام ہفتہ وار بازار بند کرنیکا حکم

کورونا پھیلنے کا خدشہ،ضلع وسطی کے تمام ہفتہ وار بازار بند کرنیکا حکم 82

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کے سب سے بڑے ضلع وسطی میں تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں بدھ بازار، ہفتہ بازار اور اتوار بازارسمیت کار اور پرانے سامان کے بازار بھی نہیں لگیں گے جبکہ ضلع وسطی میں لگنے والے ہر قسم کے بازاروں کے اجازت نامے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ ڈی سی ضلع وسطی نے پولیس کو فیصلے پر عمل در آمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں