کورونا کیخلاف اقدامات، عوام خوش نہیں؟؟ اہم حقائق آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھئے

کورونا کیخلاف اقدامات، عوام خوش نہیں؟؟ اہم حقائق آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھئے 103

کراچی (جنگ نیوز)کورونا روکنے کیلئے حکومتی اقدامات سے تاجر، کاروباری حضرات اور بہت سے لوگ خوش نہیں ہیں۔ اِس اہم موضوع پر بدھ کو پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں گفتگو ہوگی۔ ”خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دِن، لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ جنسی جرائم کا خاتمہ سزائیں دینے سے ہوگا یا سزا ملنا یقینی بنانے سے؟۔ گلگت بلتستان پر امن انتخابات کے بعد معاملات بھی پُر امن رہتے تو کیا تھا؟۔ ”حج“ کا خرچ بڑھنے والا ہے لہٰذا جن لوگوں نے رقم جمع کی ہے وہ کچھ اور پیسے جوڑ لیں“۔ یہ تمام موضوعات بھی ”جیوپاکستان“ میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ شو کے میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں