یورپین کمیشن نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر رکن ممالک پر سخت حفاظتی اقدامات لینے پر زور دیا ہے۔
یورپین کمیشن کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کیرا کائڈس کا کہنا ہے کہ کچھ رکن ممالک میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال مارچ سے بھی زیادہ خراب ہے، جو پریشانی کا اصل سبب ہے۔
تمام رکن ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ کورونا کی نئی لہر کی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی فوری حفاظتی اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت میں کمی نہیں کی جاسکتی، موسم سرما میں انفلوئنزا سمیت سانس کی دیگر تکالیف سامنے آتی ہیں، ہر ایک کو کورونا وائرس کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہونگے۔