کونسی فلم مادھوری کے دل کے بے حد قریب؟

133

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ اُن کے دل کے بہت قریب ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے 23 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اس فلم کے پوسٹر کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ اس فلم میں میرے کردار نے میرا رقص سے لگاؤ اور دوستی کے رشتے کو ایک خوبصورت انداز میں پیش کیا۔‘

مادھوری ڈکشٹ نے فلم کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب اس فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی تو اُس وقت یش جی ذاتی طور پر ہمیں ہر ایک شاٹ کے بارے میں سمجھاتے تھے۔‘

بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ میرے لیے سیکھنے کا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، اس کے علاوہ شاہ رخ خان، کرشمہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کے قیمتی یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ 23YearsOfDTPH بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ 31 اکتوبر 1997ء میں ریلیز کی گئی تھی، یہ بالی وڈ کی سُپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، اکشے کمار اور کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ بالی وڈ کی اس مقبول ترین فلم کو بھارتی قومی اعزاز سمیت کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں