گزشتہ روز ‘کوک اسٹوڈیو 2020’ کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوا جو خاص خواتین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس گیت کو گلوکارہ میشا شفیع، صنم ماروی، فریحہ پروز، زارا مدانی، وجیہہ نقوی اور سحر گُل نے گایا گیا ہے جبکہ گانے کے آخر میں میشا شفیع نے زبردست ریپ بھی کیا ہے۔
خواتین کے لیے پیش کیے جانے والے گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ کی لیرکس شجا حیدر اور عاصم رضا نے لکھی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط میں ‘نہ ٹُٹیا وے’ کے علاوہ 2 اور گانے بھی ریلیز کیے گئے ہیں جن میں ‘دل کھڑکی’اور ‘جاگ راہی’ گانا بھی شامل ہے۔