کویتی شہریوں کو سبسڈی کی بجائے سالانہ 50 ہزار ڈالر دینے کا پروگرام

135

کویت کی حکومت ملازمت کی عمر کو پہنچنے والے مملکت کے شہریوں کو زندگی بھر سالانہ 50 ہزار ڈالر دینے کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملازمت کی عمر والے تمام کویتی شہریوں کو دی جانے والی ہر طرح کی سبسڈی ختم کرکے اس کی جگہ سالانہ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد دولت کی تقسیم کو زیادہ منصفانہ بنانا اور سبسڈی پر خرچ ہونے والی رقم بچانا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے رپورٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ دولت کی تقسیم پر نظرثانی کا حتمی نتیجہ مقامی شہریوں کو روزگار دینے سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی صورت میں برآمد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں