عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں لوگوں نے وقت گزارنے کے لیے مختلف مشاغل اپنائے اسی طرح بالی ووڈ اسٹارز نے اپنے وقت کو بہتر انداز میں گزارنے کے لیے باغبانی اور کھیتی باڑی کی طرف توجہ دی۔
گزشتہ دنوں بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی کھیتی باڑی کرتے ہوئے تصاویر نے ان کے چاہنے والوں کے دل جیت لیے تھے۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میں نے کھیتی باڑی کی ہے۔ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں فارم پر جاتا ہوں، وہاں بالکل ایک مزدور کسان کی طرح ہی محنت کرتا ہوں۔ لاک ڈاؤن کے دوارن وقت بہت زیادہ تھا، میں نے بہت زیادہ کوشش کی ہے کہ اپنے آپ کو کھیتی باڑی کی طرف راغب کروں کیونکہ ہمارے ملک کی پہچان ہی زراعت ہے۔
اسی طرح سیف علی خان بھی اپنے صاحبزادے نواب تیمور علی خان کے ساتھ کھیتی باڑی کرتے دکھائی دیئے ہیں۔ ان کی تصاویر کو چاہنے والوں بے حد پسند کیا ہے۔
خاص طور پر ان کے ساتھ تیمور خان کے مٹی سے پیار کی تصاویر کافی کیوٹ دکھائی دے رہی تھیں۔جیکی شروف بھی باغبانی کے دلدادہ ہیں ۔ ان کی لاک ڈاؤن ہی نہیں اس سے پہلے بھی کئی بار ان کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔
بالی ووڈ کے عظیم اداکار دھرمیندر بھی کھیتی باڑی کے دلدادہ ہیں۔ ان کی بھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ان کا کہناہے کہ مجھے پچپن سے ہی کھیتی باڑی اور باغبانی کا شوق تھا۔
بالی ووڈ کے ایک اور اداکار نواز الدین صدیقی کا تعلق بھی دیہاتی ماحول سے ہے اور وہ کھیتی باڑی، باغبانی کو بھی پسند کرتے ہیں۔