کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ 172

کا چھلکا بھورے رنگ کا ہوتا ہےجبکہ اندر سے اروی کا مغز سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اروی کے ذائقے کی بات کریں تو یہ ہلکی ہلکی میٹھی ہوتی ہے اور یہ ناصرف ذائقہ دار سبزی ہے بلکہ اس کی پلیٹ میں صحت سے متعلق فوائد کی ایک دنیا بھی ہے۔

صحت سے متعلق اروی کے فوائد کی طرف نظر دوڑائی جائے تو یہ انسانی صحت کے لیے فائبر اور دیگر غذائی اجزاء کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، اِس کے علاوہ یہ بلڈ شوگر ، آنت اور دل کی صحت سمیت متعدد صحت سے متعلق فوائد کی پیش کش بھی کرتی ہے، آئیے اروی کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں۔

فائبر اور دیگر اہم غذائیت سے بھرپور:

اروی فائبر، بہت سے وٹامنز اور معدنیات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اروی میں قدرتی طور پر موجود مختلف غذائی اجزاء میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ای شامل ہیں جبکہ ایک کپ (132 گرام) پکی ہوئی اروی میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں۔

اروی غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ایک طویل عرصے تک ہمارا پیٹ بھرے رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھوک بھی کم لگتی ہے، اروی کے 100 گرام حصے میں5 اعشاریہ1 گرام فائبر ہوتا ہے اور اِس کے کیلوری نظام کی وجہ سے ہمارے بڑھتے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔

اروی کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک صحت مند غذا کہا جاتا ہے، اروی کھانے کے بعد ہائی بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اروی کو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے لہٰذا ذیابطیس یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں اروی کا استعمال کریں لیکن شرط یہ ہے کہ اروی کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ایک بار مشور ہ ضرور کرلیں۔

اروی میں موجود اعلیٰ فائبر مواد ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، اروی چربی اور کولیسٹرول سے پاک سبزی ہے۔ اس میں وٹامن ای کی ایک اچھی مقدار بھی ہوتی ہے جو قلبی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

اروی میں پودوں پر مبنی مرکبات ہیں جن کو پولی فینولز (بنیادی طور پر کوئسیٹین) کہتے ہیں جو کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔ اروی کے پتے، اینٹی آکسیڈینٹس، بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر تندرستی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

اروی کھانے کے بہت سارے فوائد ہیں اور یہ مذکورہ بالا نکات تک ہی محدود نہیں ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ صحت کی دُنیا میں اروی سے فائدہ اُٹھایا جائے تاکہ ہم صحت مند زندگی گُزار سکیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں