کیا آپ نے ایسی مکڑی دیکھی ہے؟

کیا آپ نے ایسی مکڑی دیکھی ہے؟ 126

کیا آپ نے کبھی ایسی مکڑی دیکھی ہے؟ اگر نہیں تو آپ بالکل درست ہیں کیونکہ یہ کوئی زندہ مکڑی نہیں بلکہ ایک نمونہ ہے۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ پیٹر شوسے نے ایک ایسا نمونا تیار کیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

پیٹر نے پرانی گھڑیوں، کیمروں اور میڈیکل کے آلات میں سے مکینیکل پارٹس جمع کیے اور انھیں مہارت کے ساتھ جوڑ کر مکڑی کا نمونا تیار کیا۔

ہنگری کا یہ فنکار بطور آرٹ ڈائریکٹر کام کرتا رہا ہے اور اس نے ویڈیو گیمز کے لیے اسی طرح کی تخلیق کی ہیں۔

تاہم ویڈیو گیمز کے لیے تیار کی گئی ان چیزوں کو اس نے حقیقت روپ دے دیا اور پرزہ جات سے مکڑی بنالی۔

ہنگری کے دارالحکومت بداپیسٹ میں اپنے گھر کے قریب جب وہ مارکیٹ جاتے اور وہاں انھیں یہ پرانی چیزیں ملتیں تو وہ انھیں خرید کر گھر لے آتے۔

پیٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے افسانوی دنیا میں طرح طرح کے جانوروں کے کردار بنائے، تاہم اب حقیقی معنوں میں ان کا آئیڈیا سامنے آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں