کیا وٹامن ڈی بیمار ہونے سے بچاتا ہے؟

158

قوت مدافعت کے لیے وٹامن ڈی بہت ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن کیا واقعی وٹامن ڈی کی وجہ سے آپ کو بیمار ہونے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے؟ یہاں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی آپ کے نزلہ زکام کے بڑھتے ہوئے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس وٹامن کا سب سے مشہور فائدہ یہ ہے کہ یہ کیلشیم کےجذب کرنے اور خون میں فاسفورس کی سطح کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے بھی وٹامن ڈی بےحد مفید سمجھا جاتا ہے۔

سورج وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ آپ کچھ غذاؤں سے بھی وٹامن ڈی حاصل کرسکتے ہیں جیسے انڈے کی زردی، مچھلی اورمشروم وغیرہ۔

غذائیت اور صحت کے ماہرین کا خیال ہے کہ ہمیں مناسب کام کرنے اور مجموعی صحت کے لیے سپلیمنٹس کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا آپ اپنے جسم میں موجود وٹامن ڈی کی سطح چیک کروائیں اور اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ کیا آپ کو سپلیمنٹ کی ضرورت ہے۔

وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے آپ سورج کے نیچےصرف 5-10 منٹ کھڑے ہوسکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ نہیں کیونکہ زیادہ دیر تک سورج کی دھوپ لینا آپ کے لیے خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بوڑھے لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی عام ہے، اِس کے علاوہ جن لوگوں کی جِلد کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اُن لوگوں میں بھی وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے، اور جو لوگ زیادہ تر بند گھروں میں رہتے ہیں وہ بھی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

وٹامن ڈی کے حصول کے لیے آپ ان غذائیوں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

دودھ
دہی
انڈے
مچھلی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں