کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی عدالت میں اسکارف کے خلاف نافذ قانون کے خاتمے کے لیے دائردرخواست پر سماعت آج ہوگی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔
کینیڈا میں سماجی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسکارف پہننے پرعائد پابندی کے خلاف دائردرخواست پرمقدمے کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔
بل 21 کےخلاف درخواست نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلم، کینیڈا سول لبرٹیز ایسوسی ایشن اور ایک مسلمان خاتون اچک نورل ہاک نے دائر کی تھی۔
جون 2019 میں منظور ہونے والے بل 21 کے تحت تعلیم، وکلاء، پولیس افسران اور دیگر عوامی شعبوں میں ملازمت کے دوران مذہبی علامتیں پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بل 21 کے تحت مسلمان خواتین پر حجاب لینے پر پابندی ہے۔