کینیڈا :ریچھ کو فوج میں اعلیٰ رینک کی نوکری مل گئی

کینیڈا :ریچھ کو فوج میں اعلیٰ رینک کی نوکری مل گئی 104

کینیڈین فوجی حکام نے چڑیا گھر میں مقیم برفانی ریچھ کو اعزازی طور پر اعلیٰ فوجی رینک پر تعینات کر دیا۔

کینیڈا کی فوج نے ٹورنٹو کے چڑیا گھر میں موجود قطبی ریچھ کو اس کی پانچویں سالگرہ پر یہ انوکھا تحفہ دیا، اعلیٰ حکام نے جونو نامی ریچھ کو اعزازی طور پر ماسٹر کارپورل کے رینک پر تعینات کیا۔

ریچھ کو یہ اعزاز کینیڈین فوج کے فورتھ ڈویژن اور جوائنٹ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کونراڈ میلاسکی نے عطا کیا۔

یہ ریچھ جنگ عظیم اوّل اور دوّم میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد منانے کے دن پیدا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں