موسم سرما کے آتے ہی خواتین و مردوں کو بالوں کے جھڑنے جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے علاج تو بہت موجود ہیں مگر مفید کونسا ہے یہ جاننا نہایت ضروری ہے۔
گرتے بال آج کل ہر عمر کے فرد کا مسئلہ ہے، خواتین میں بال لمبے، گھنے ، چمکدار کرنے کی خواہش مردوں کے مقابلے میں زیادہ پائی جاتی ہے، اچھے بالوں کےلیے کافی محنت اور انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے، بالوں میں تیل لگانا بھی نہایت ضروری ہے مگر بھاگتی دوڑتی روٹین میں تیل لگانے کی فرصت نہیں ملتی جس کے سبب بال موسمی اثرات کے بغیر بھی دن بہ دن کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق بالوں کے گرنے کی ایک اور وجہ بھی بتائی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد دن بھر میں مقررہ حد سے زیادہ دماغی کام کر رہے ہوتے ہیں اُن میں بال گرنے کی رفتار دیگر افراد سے تیز ہوجاتی ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں 52 گھنٹے کام کرتے ہیں ان کے بال 40 گھنٹے کام کرنے والے افراد سےزیادہ تیزی سے گرتے ہیں۔
انسانی مجموعی صحت سمیت بالوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے روٹین کا متوازن ہونا اور غذا کا بہتر ہونا نہایت لازمی ہے، ایسی صورت میں کی گئی بالوں کی دیکھ بھال اور نشو نما کے لیے کیے ٹوٹکے بھی کار آمد ثابت ہوتے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ معلوم ہونا چایئے کہ بالوں کے گرنے کا سب سے بہتر علاج کونسا ہے۔
موسم کے اثرات کے سبب بالوں کی جھڑنے کی شکایت سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل تجویز کیے گئے طریقوں سے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں:
100 گرام کدو کے بیج لے کر پیس لیں، اب اس پاڈر کو 200 ملی گرام سرسوں کے تیل اور 100 ملی گرام آملہ میں ملا ئیں اور پکا لیں، ٹھنڈا ہونے پر چھان کر تیل محفوظ کر لیں، یہ بالوں کے جھڑنے کا بہترین علاج ہے ۔
کھوپرا اور لیموں کا ہیئر ماسک
50 ملی گرام کھوپرے کا تیل لے لیں، اب اس میں 50 ملی گرام تلوں کا تیل اور 25 گرام کاسٹر آئل شامل کر لیں، اب ان کو 2 سے 3 منٹ کے لیے گرم کر لیں ۔
اس اس تیل میں 15 گرام پسا ہوا لہسن، 15 گرام پسا ہوا ادرک اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں، ٹھنڈا ہونے پر بالوں پر 2 گھنٹوں کے لیے لگا لیں۔
یہ بالوں کی افزائش، نشو نما، بالوں کو گھنا اور لمبا کرنے کے لیے نہایت مفید ہے ۔
50 گرام لونگ کا پاؤڈر، 50 گرام دار چینی کا پاؤڈر، 15 گرام لال مرچ کا پاؤڈر، 100 ملی گرام گرم کھوپرے کے تیل میں شامل کر لیں۔
اب اس تیل سے اُن حصوں پر مساج کریں جہاں بالوں کی افزائش نہیں ہو رہی یا گنجا پن آ رہا ہے۔
اس تیل کو رات بھر لگا رہنے دیں اور دوسرے دن کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔
ہرے رنگ کے سیب کا پیسٹ بنا لیں، اب اس پیسٹ کو کھوپرے کے پانی میں شامل کر کے کچھ دیر کے لیے گرم کریں اور چولہے سے اتار لیں، اب اس میں چاولوں کا پانی اور وٹامن ای کا کیپسول شامل کر لیں۔
اب اس مرکب کو کچھ دیر کے لیے رکھ دیں، بعد ازاں بالوں کی جڑوں سے سروں تک اچھی طرح لگائیں اور 1 گھنٹہ لگا رہنے دیں۔
ایک گھنٹے بعد بالوں کو کسی اچھے سے شیمپو سے دھو لیں۔