لندن (جنگ نیوز )گلابی اور ارغوانی رنگ کا ایک انتہائی نایاب روسی ہیرا سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک نیلامی میں دو کروڑ 66 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا ہے۔14اعشاریہ 8قیراط وزن کے اس ہیرے کو ’سپرٹ آف روز‘ یا ʼگلاب کی روح کا نام دیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہیرا ہے جو کہ نیلام کیا گیا ہے۔ ایسے گلابی ہیروں میں سے 99فیصد 10قیراط سے کم کے ہوتے ہیں، اس لیے یہ ہیرا انتہائی نایاب سمجھا جا رہا ہے۔جنیوا میں سودیبی نیلام گھر میں ہونے والی نیلامی کے دوران اس ہیرے میں خریداروں نے بہت دلچسپی لی جس کی وجہ اس کا حجم، رنگ اور اندرونی بناوٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
گلاب کی روح نامی نایاب گلابی ہیرا دو کروڑ 66 لاکھ ڈالر میں نیلام
