گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش جمہوریت سے وابستگی کا عہد ہے، بلاول بھٹو زرداری

112

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش جمہوریت سے وابستگی کا عہد ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگلت بلتستان میں جاری الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کے ان جذبات کو ملحوظِ خاطر رکھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ کاسٹ کرنے اور ایک ایک ووٹ کے شمار کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو شدید ردِعمل ہوگا، کسی کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں