گنج پن ختم کرنے والا ہیلمٹ

167

کورین کمپنی ایل جی نے ’میڈی ہیئر‘ کے نام سے گنج پن ختم کرنے والا ہیلمٹ تیار کرلیا۔

کورین ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اپنی بیوٹی لائن اپ پروڈکٹس میں ایک اور پروڈکٹ کا اضافہ کیا ہے جو کہ گنج پن کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس پروڈکٹ کا نام ’میڈی ہیئر‘ ہے جو کہ دکھنے میں ایک عام ہیلمٹ کی طرح ہے لیکن یہ بالوں کو دوباہ اُگانے میں مدد کرے گی۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اس پروڈکٹ کو پیش کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق جنوبی کوریا کے سوئل نیشنل یونیورسٹی اسپتال کے محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’میڈی ہیئر‘ پروڈکٹ کو ہفتے میں 3 بار جب کہ مہینے میں 4 دن استعمال کرنے سے بال گھنے ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں