گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، ایاز صادق

گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، ایاز صادق 61

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، حکومت کورونا وائرس کے پیچھے پناہ لینے کا سوچ رہی ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر جلسہ رکوانے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں۔

ایک بیان میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر جلسہ رکوانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ جلسہ رکوانے کے لیے حکومت عدالتی حکم نامہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات سے پتہ چلتا ہے کہ گوجرانوالہ کا جلسہ کامیاب ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں