گیارہ سالہ بچی کا حیران کن کاررنامہ

120

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ بچی نے شارک کو ریسکیو کر کے حیران کن کاررنامہ سرانجام دے دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیارہ سالہ بچی سمندری تالاب میں پھنسنے والی ڈرافٹ بورڈ شارک کو پکڑ رہی ہے۔

گیارہ سالہ بچی کا نام بیلی ریا ہے جس نے تمسانیہ میں واقع کنگسٹن بیچ میں پھنسی شارک کو پکڑ کر مشکل سے بچایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نے شارک پکڑنے کے بعد اپنی ماں کو آواز دی اور بتایا کہ اُس نے ڈرافٹ بورڈ شارک پکڑ لی ہے۔

ماں اور بیٹی نے شارک کو پکڑ کر اسے دوبارہ پانی میں چھوڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں