ہانگ کانگ میں پہلا آؤٹ ڈور پارک کھل گیا

155

ہانگ کانگ میں پہلا سماجی دوری کے عین مطابق آؤٹ ڈور انٹرٹینمنٹ پارک عوام کے لیے کھولا گیا ہے جس کا نام ‘دی گراؤنڈز’ ہے۔

ہانگ کانگ کے اس پارک میں سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق 5 فٹ فاصلے سے 2 2 لوگوں کے لیے سیٹیں لگائی گئی ہیں جبکہ یہاں آنے والے لوگوں کے لیے انٹرٹینمنٹ پروگرامز، لائیو پرفارمنس اور آؤٹ ڈور سنیما بھی موجود ہے۔

عالمی وبا کے دوران یہ پارک لوگوں کو سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے دماغی سکون اور اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ کے اس آؤٹ ڈور پارک کی انتظامیہ آنے والے لوگوں کا ٹیمریچر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ماسک کے استعمال سے متعلق ہدایات بھی جاری کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اس پارک سے قبل دنیا بھر میں متعدد ریسٹورینٹس نے بھی سماجی دوری سے متعلق انتظامات کیے تھے تاکہ لوگ وبا کے دوران بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے آؤٹنگ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں