ہسپانوی وزیراعظم کا آئندہ تین سالوں میں 8 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

175

ہسپانوی وزیراعظم نے آئندہ تین سالوں میں آٹھ لاکھ سے زائد ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سالوں میں ای یو فنڈز کے ذریعے ملک میں 8 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

یورپین یونین سے2021 سے 2026 کے دوران 140 بلین یوروز سے زائد امدادی فنڈ ملے گا جسے کورونا وائرس کے سبب خراب معیشت کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں